یاسر حسین نے پاکستانی فنکاروں سے بالی ووڈ کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی درخواست کر دی

چاہتاہوں پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کریگا ، پاکستانی ادا کار

ہفتہ 10 اگست 2019 12:01

یاسر حسین نے پاکستانی فنکاروں سے بالی ووڈ کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی درخواست کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) پاکستانی اداکار یاسر حسین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تمام پاکستانی فنکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت جاکر کام کرنے سے انکار کردیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت اور خونریزی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے تمام فنکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ مکمل طور پر بھارت کا بائیکاٹ کردیں۔

(جاری ہے)

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا ہے میں چاہتاہوں پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کریگا انہوںنے کہاکہ کشمیر سے پیار بھی ہے اور انڈیا بھی جانا ہی مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے۔اس پوسٹ کے ساتھ یاسر حسین نے پیغام لکھا اب سب پاکستانی آرٹسٹ میرا احتساب کریں گے تاہم مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے پاکستان سے محبت ہے اور میں کشمیر کیلئے روتاہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں مانتا تھا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر شاید اب ہوتی ہے، انہوں نی(بھارت نی) بنائی ہے اب ہم کو بھی بنانی ہوگی۔
وقت اشاعت : 10/08/2019 - 12:01:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :