میکال ذوالفقار کی فلم’شیر دل‘ 14اگست پر ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 10 اگست 2019 12:10

میکال ذوالفقار کی فلم’شیر دل‘ 14اگست پر ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) معروف اداکار میکال ذوالفقار کی فلم’شیر دل‘ 14اگست پر ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میکال ذوالفقار نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اس سے قبل مذکورہ فلم 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی، جسے شائقین نے بہت پسند کیا اور اب یہ ایک بار پھر جشن آزادی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، حسن نیازی، ارمینہ رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ فلم پاکستان ایئر فورس کے جوانوں پر مبنی ہے جس کے ہدایت کار اظفر جعفری ہیں۔

وقت اشاعت : 10/08/2019 - 12:10:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :