نئی بھارتی فلم \"ضلع غازی آباد\"کا پہلا ٹریلر اورٹائٹل سونگ جاری

پیر 21 جنوری 2013 14:22

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21جنوری 2013ء) بالی ووڈ کے منا بھائی اور سرکٹ ایک بار پھر ساتھ آرہے ہیں، سنجے دت، ارشد وارثی اور وویک اوبرائے کی نئی ایکشن تھرل فلم \"ضلع غازی آباد\" کا پہلا ٹریلر اور ٹائٹل سونگ جاری کردیا گیا ہے۔ مشہورِ زمانہ بھارتی غنڈے /گینگسٹراوم پرکاش عرف ببلو سری واستو کی زندگی پر بنائی گئی ہدایتکار آنند کمار کی اس فلم میں سنجے دت، وویک اوبرائے، ارشد وارثی، منیشا لامبا، راجپال یادو اور پریش راول اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ہے ضلع غازی آباد کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگرسکھوندر سنگھ کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی امجد ندیم نے ترتیب دی ہے۔ فلم کی کہانی 1990 کی دہائی میں غازی آباد اورگرجر کے دو جرائم پیشہ گروہوں ستبر گرجر(وویک اوبرائے)اور مہندر فوجی بیسلہ(ارشد وارثی )کی لڑائی اور انکے بیچ میں متنازع کردار نبھاتے پریتم سنگھ چوہان گجر(سنجے دت )کے گرد گھومتی ہے۔ 60 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی اس فلم کو ونود بچن نے شومین انٹرنیشنل کیساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جسکا میوزک پریتم نے کمپوزکیا ہے۔ ایکشن اور تھر ل سے بھرپور یہ فلم 22 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 21/01/2013 - 14:22:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :