چہرہ شناسی آسان کام نہیں لوگوں نے کئی کئی نقاب اوڑھ رکھے ہیں، اداکارہ ریشم

ہفتہ 10 اگست 2019 20:45

چہرہ شناسی آسان کام نہیں لوگوں نے کئی کئی نقاب اوڑھ رکھے ہیں، اداکارہ ریشم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء)معروف پاکستانی اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ چہرہ شناسی کوئی آسان کام نہیں، سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے اور خوبصورتی اضافی خوبی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے ایک چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں اور ایسے میں چہرہ شناسی کوئی آسان کام نہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں دل کی صاف ہو ں اور میرے نزدیک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے اور میں خوبصورتی کو اضافی خوبی سمجھتی ہوں۔ ریشم نے کہا کہ میں اب تک کئے گئے اپنے کام سے مطمئن ہوں ، آئندہ بھی بھرپور محنت جاری رکھوں گی اور میری کوشش ہے کہ مجھے جو مقام ملا ہے اسے اپنے کام کی بدولت بر قرار رکھوں۔
وقت اشاعت : 10/08/2019 - 20:45:15