کراچی،گلوکارہ مہناز کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

پیر 21 جنوری 2013 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2013ء) معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی نماز جنازہ انچولی میں واقع امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد انہیں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والےصوبائی وزراء اورارکان اسمبلی،ڈپٹی کمشنر سینٹرل سیف الرحمن معروف گلوکار محمد علی شہکی اور تنویر آفریدی نے شرکت کی تاہم دیگر نامور فنکاروں نے جنازے میں شرکت نہیں کی۔ نماز جنازہ میں علمائے کرام ،بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وقت اشاعت : 21/01/2013 - 18:16:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :