وینٹی لیٹر پر پڑی فلم انڈسٹری کی سانسیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں ، اداکارہ مدیحہ شاہ

اتوار 11 اگست 2019 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2019ء) معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر پر پڑی ملکی فلم انڈسٹری کی سانسیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں،قوی امید ہے کہ آئندہ دو سے تین سالوں میں فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے مقام پر واپس آ جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ایک دور میںلاہور کے سٹوڈیوز میں بیک وقت کئی کئی فلموں کی شوٹنگزہو رہی ہوتی تھیں اور فنکاروں کے پاس بھی سر کھجانے کا وقت نہیں ہوتا تھا مگر پھر ہماری انڈسٹری کو کسی کی نظر لگ گئی او یہ تاریکی میں ڈوب گئی۔

انہوں نے کہا کہ اب صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے اور خصوصاً کراچی کے فلمسازوں نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم انڈسٹری کی سانسیں بحال ہو رہی ہیں۔فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے میں ہر پلیٹ فارم پر اپنی کاوشیں کروں گی اور قوی امید ہے کہ آنے والے دو سے تین سالوں میں یہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گی۔
وقت اشاعت : 11/08/2019 - 10:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :