انڈسٹری کو آگے بڑھنے کیلئے تعصبانہ رویوں کو ختم کرنا ہو گا، فیصل قریشی

بدھ 14 اگست 2019 11:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ انڈسٹری کو آگے بڑھنے کے لیے تعصبانہ رویوں کو ختم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں شوبز میں طویل عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ آج بھی سیکھ رہے ہیں اور اس کی تازہ مثال ان کے مارننگ شو میں فردوس جمال اور ماہرہ خان کے حوالے سے رونما ہونے والاحالیہ واقعہ ہے جو ایک تکلیف دہ بات تھی جسے وہ اپنی کوتاہی اور کم عقلی کی وجہ سے سنبھال نہیں سکے، یہ میں نے 8 سال کے بعد سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے فروغ اور اسے جوڑنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے اور اس کے لئے متعصبانہ رویوں کو ختم کرنا ہو گا۔

وقت اشاعت : 14/08/2019 - 11:51:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :