سینئرز کی عزت کر کے ہماری انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے، اریبہ حبیب

بدھ 14 اگست 2019 11:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ سینئرزکا احترام کر کے ہماری انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے۔ اریبہ حبیب نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہم پڑوسی ملک کی فلم انڈسٹری اور آئٹم نمبرزکو فالو کر رہے ہیں لیکن ہمیں ان کی طرح سینیئرز کا بھی احترام کرنا چاہئے تبھی ہماری انڈسٹری آگے بڑھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ آئٹم نمبرز نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ آئٹم نمبرز کو ہمارے شائقین نے منفی انداز میں لینا شروع کر دیا ہے اور ہم اپنے شائقین کے لئے کام کرتے ہیں اگر ہم انہیں بتا دیں کہ یہ بطور تفریح ہوتے ہیں تو اس کے بعد وہ اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنا ایک برانڈ شروع کیا ہے جس میں لڑکیوں کے فیشن کے جدید رجحانات کے مطابق ملبوسات شامل کیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/08/2019 - 11:51:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :