شنیرا اکرم نے ناروے میں مہوش حیات کے امن اور بھائی چارے کے پیغام پر مبنی تقریر کو قابل تعریف قرار دیدیا

بدھ 14 اگست 2019 11:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ناروے میںاداکارہ مہوش حیات کے امن اور بھائی چارے کے پیغام پر مبنی تقریر کو قابل تعریف قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ویب سائٹ ریویو اٹ کے مطابق شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ اداکاری سے مہوش کو شہرت ملی لیکن قومی ایوارڈ تمغہ امتیاز نے انہیں مضبوط بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنا کافی نہیں ہے لیکن اپنی کامیابیوں کو بہترین طریقے سے استعمال کرنا زیادہ اہم ہے اور مہوش یقیناً اس کامیابی سے انصاف کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/08/2019 - 11:51:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :