شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اندازہ ہوا کہ لوگ کتنی محنت کرتے ہیں، حسن احمد

بدھ 14 اگست 2019 11:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) پاکستانی اداکار حسن احمد نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں آنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا کہ یہاں کے لوگ کتنی محنت کرتے ہیں جس کا لوگوں کو بالکل بھی اندازہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں حسن احمد نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرتے تھے اور لوگوں اور ان کا یہ خیال تھا کہ شوبز کے لوگ سارا وقت پارٹیاں کرتے ہیں اور میرا اس شعبے میں آنے کا اہم مقصد یہ دیکھنا تھا کہ اصل میں یہاں کیا ہوتا ہے، یہاں آنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہاں کے لوگ کتنی محنت کرتے ہیں جس کا لوگوں کو بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شوبز میں صرف گلیمرس ہے۔

وقت اشاعت : 14/08/2019 - 11:55:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :