بچوں کیلئے بزرگوں کا سایہ بہت ضروری ہے، سنیا مارشل

بدھ 14 اگست 2019 11:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ سنیا مارشل نے کہا ہے کہ بچوں کے لیے بزرگوں کا سایہ ہونا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں، دادا دادی اور بزرگوں کا سایہ بچوں اور گھر کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ وہ ایسی چیزیں سکھا دیتے ہیں جو ان کے ماں باپ بھی نہیں سکھا پاتے، ماں باپ اپنے باہر اور گھر کے کاموں میں اتنا مصروف ہوتے ہیں کہ ان کے پاس بچوں کو دینے کے لئے زیادہ وقت نہیں ہوتا اور یہ بھی کہ ماں باپ بچوں کو اس انداز میں نہیں سکھا سکتے جس طرح گھر کے برزگ سکھاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/08/2019 - 11:55:13