شان شاہد کا آخری سانس تک ملک کی عزت و وقار، تحفظ، تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم

بدھ اگست 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) پاکستانی اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ وہ اپنی آخری سانس تک پاکستان کے تحفظ اور عزت و وقار کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

شان شاہد نے اپنے ٹویٹ میں یوم آزادی پر اس عزم کا اظہار کیا کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں وہ اپنی آخری سانس تک اپنے ملک سے ہمیشہ محبت کریں گے۔ اس کی عزت و وقار، تحفظ، تعمیروترقی کے لیے کام کرتے رہیں، ہمیشہ اپنے ملک کا ساتھ دیں گے، کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس میں اللہ تعالی ان کا مدد گار ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/08/2019 - 12:35:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments