میں چینی پرچم کا محافظ ہوں، جیکی چن

بدھ 14 اگست 2019 13:30

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) چین کے معروف مارشل آرٹسٹ، اداکار و ہدایت کار جیکی چن نے کہا ہے کہ وہ چینی پرچم کے محافظ ہیں۔

(جاری ہے)

چینی نشریاتی ادارے کے مطابق جیکی چین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ہانگ کانگ کی حالیہ صورتِ حال پر تشویش کا شکار ہیں۔ انہوں نے چینی پرچم کے ایک ارب چالیس کروڑ محافظ نامی سرگرمی میں شرکت کی۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سرگرمی کے ذریعے وہ ہانگ کانگ کے شہری کی حیثیت سے اپنے ملک چین سے محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، وہ بھی چینی پرچم کے محافظوں میں سے ایک ہیں۔

وقت اشاعت : 14/08/2019 - 13:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :