سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،حریم فاروق

بدھ 14 اگست 2019 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ حریم فارق نے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حریم فاروق نے ثمینہ پیرزادہ کے یوٹیوب چینل ریوائڈ ود ثمینہ پیرزادہ میں اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے جنگ کے نام پر بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ اور وسائل موجود ہیں جنہیں استعمال میں لا کر پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ہو سکتا ہے، وہ لوگوں اور طلباء کا حوصلہ بڑھاتی ہیں کہ وہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے بھی کچھ کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور انہیں ملک اور لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کے لئے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنے کام سے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لائوں گی اور اس کے لئے وہ سکول کھولیں گی۔
وقت اشاعت : 14/08/2019 - 13:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :