جب تک دم ہے فنی صلاحیتوں کا جادو جگاتی رہونگی،صا ئمہ خان

کبھی کسی سے مقابلہ بازی نہیں کی اور نہ ہی کھبی کسی سے حسد کیا ہے،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 15 اگست 2019 16:16

جب تک دم ہے فنی صلاحیتوں کا جادو جگاتی رہونگی،صا ئمہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) جب تک دم ہے اپنی فنی صلاحیتوں کا جادو جگاتی رہونگی مجھے جھوٹ سے سخت نفرت ہے کیونکہ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے انسان مزید جھوٹ بولتا ہے مگر جھوٹ پھر بھی چھپ نہیں سکتا میں صاف گو طبیعت کی مالک ہوں سچی کھری کھر ی باتیں کرنا میری عادت ہے ان خیالات کا اظہار فلم و اسٹیج کی نامور اداکارہ صا ئمہ خان نے ایک ملاقات کے دوران کیا،اداکارہ نے مزید کہا کہ جب سے شوبز میں کام کر رہی ہوں کبھی کسی سے مقابلہ بازی نہیں کی اور نہ ہی کھبی کسی سے حسد کیا ہے ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ کبھی کسی کو میری وجہ سے پریشانی نہ ہو۔
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 16:16:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :