استاد نصرت فتح علی کی مشرق اور مغرب کے امتزاج سے متعارف کرائی گئی موسیقی کو پوری دنیا میںپذیرائی ملی‘شبنم مجید

دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود استاد نصرت فتح علی خان کا خلا پر نہیں ہو سکا‘ انٹرویو میں گفتگو

جمعہ 16 اگست 2019 12:21

استاد نصرت فتح علی کی مشرق اور مغرب کے امتزاج سے متعارف کرائی گئی موسیقی کو پوری دنیا میںپذیرائی ملی‘شبنم مجید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے استادنصرت فتح علی خان کی 22ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے 16سال کی عمرمیں قوالی کے فن سے وابستہ ہوئے اور انہوںنے مسلسل محنت کرتے ہوئے مشرق اور مغرب کے امتزاج سے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا جسے پوری دنیا میں پذیرائی ملی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے اعلیٰ اعزازاات ملنا ان کے فن کااعتراف ہے اور پورے پاکستان کافخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے دو د ہائیوں سے زائد گزرنے کے باوجود آج بھی ان کا خلا پر نہیں ہو سکاکیونکہ ان جیسے لیجنڈ فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔استادنصرت فتح علی خان نے گائیکی میں ایساخوبصورت ٹرینڈ متعارف کرایا کہ کوئی بھی دوسرا ان کی جگہ نہیں لے سکا ۔
وقت اشاعت : 16/08/2019 - 12:21:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :