ستارہ تھیٹرگجومتہ میں عریاں وفحش ڈانس ،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی،انتظامیہ نے چپ سادھ لی

اسٹیج ڈراموں میں اصلاحی پہلو شامل نہیںبلکہ یہ نوجوان نسل میں فحاشی کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں،عوام کی گفتگو

جمعہ 16 اگست 2019 12:21

ستارہ تھیٹرگجومتہ میں عریاں وفحش ڈانس ،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی،انتظامیہ نے چپ سادھ لی
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) ستارہ تھیٹرگجومتہ میں عریاں وفحش ڈانس ،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی،انتظامیہ نے چپ سادھ لی،تفصیلات کے مطابق ستارہ تھیٹرگجومتہ میں عیدپرکئے گئے ڈرامے میں نام نہاد اداکارائوںنے ڈرامہ بینوں کولبھانے کے لئے گانوں پر عریاں وفحش ڈانس کواپنا معمول بنا رکھا ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ہے جب کہ انتظامیہ نے سب دیکھتے ہوئے بھی چپ سادھ رکھی ہے ،ستارہ تھیٹرگجومتہ میں جو ڈرامے پیش کیے جا ر ہے ہیں ان میں کوئی بھی اصلاحی پہلو شامل نہیں بلکہ یہ ہماری نوجوان نسل میں فحاشی کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں۔

ان کی وجہ سے نوجوان نسل بربادی اور تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس طرح کے ڈراموں کو اکثر یت پسند نہیں کر تی محض چند لوگ ہی ایسے ہیں جو اس طرح کی بے مقصد تفریح کا لطف اٴْٹھا تے ہیں،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ جو کچھ سٹیج ڈراموں میں دکھایا جا رہا ہے اسکی ذمہ داری مقامی حکومت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا فرض بنتا ہے کہ ملک میں فحاشی کے فروغ کو روکنے کیلئے ان ڈراموں کا معیار بہتر بنائے۔

فنکار خود سے ایسی جگت بازی کرتے ہیں جو شرمندگی کا سبب بنتی ہے یا ان سے جگت بازی کروائی جاتی ہے جو بھی اس میں ملوث ہے اسے روکا جائے اور سخت کارروائی کی جائے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ صوبہ بھر میں جہاں سٹیج ڈرامے منعقد ہوں ان کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے تاکہ جوان نسل کو صحت مند تفریح مہیا کرنے کی آڑ میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے والوں کا خاتمہ ہو سکے۔
وقت اشاعت : 16/08/2019 - 12:21:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :