راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام آزادی میوزیکل نائٹ میں گلوکاروں کی شاندارپرفارمنس

جمعہ 16 اگست 2019 15:26

راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام آزادی میوزیکل نائٹ میں گلوکاروں کی شاندارپرفارمنس
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آرٹس کونسل نے آزادی میوزیکل نائٹ کا انعقادکیا گیا جس میں راولپنڈی، اسلام آبادکے مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔میوزیکل نائٹ میں لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔پیرعظمت اللہ سلطان مہمان خصوصی کے طورپرشریک ہوئے۔

(جاری ہے)

گلوکاروں نے ملی نغموں کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہارکیا۔نوجوان گلوکاروں میں سیدہ بشرہ، لاریب طاہر،حمزہ علی، ارم عباسی، آسیہ ظفر،ماسٹرمجید، بینش، احتشام، رضوان جان، وزیرعلی، شرجیل، ہدساہ یاد، میمونہ مشتاق، ماجدعلی، عامرشہزاد، مشل نورین، عاصم علی، بلال ارشداوردیگرشامل تھے۔اس موقع پرڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے بچوں کے ہمراہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
وقت اشاعت : 16/08/2019 - 15:26:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :