جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں آزادی میوزیکل نائٹ کا انعقاد

جمعہ 16 اگست 2019 15:50

جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں آزادی میوزیکل نائٹ کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل نے آزادی میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جس میں راولپنڈی، اسلام آبادکے مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ میوزیکل نائٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ معروف آرٹسٹ مسعود خواجہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

پیرعظمت اللہ سلطان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

گلوکاروں نے ملی نغموں کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ نوجوان گلوکاروں میں سیّدہ بشریٰ، لاریب طاہر، حمزہ علی، ارم عباسی، آسیہ ظفر، ماسٹرمجید، بینش، احتشام، رضوان جان، وزیرعلی، شرجیل، ہدساہ یاد، میمونہ مشتاق، ماجدعلی، عامر شہزاد، مشل نورین، عاصم علی، بلال ارشد اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقار احمد نے بچوں کے ہمراہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

وقت اشاعت : 16/08/2019 - 15:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :