’’پرے ہٹ لو‘‘میں اپنی اداکاری سے ناقدین کوجواب دیدیا ہے ‘مائرہ خان

فلم کی کامیابی سے بحالی کی جانب گامزن انڈسٹری کوتقویت ملے گی‘انٹرویو میں گفتگو

اتوار 18 اگست 2019 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ’’پرے ہٹ لو‘‘میں اپنی اداکاری سے ناقدین کوجواب دیدیا ہے ،فلم کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مائرہ خان نے کہا کہ جولوگ مجھ پر بلا جواز تنقید کرتے تھے کہ مجھے اداکاری نہیں آتی انہیںمیری کامیابی کی صورت میں جواب مل چکا ہے ۔ میں اپنے منہ میاں مٹھو نہیں بننا چاہتی لیکن میںنے پردہ سکرین پر جو کام کیا ہے اس کوفلم بینوں کی جانب سے بیحد پذیرائی ملی ہے اورمیں سمجھتی ہوں کہ فلم کی کامیابی ساری انڈسٹری کی کامیابی ہے جس سے اسے تقویت ملے گی۔

وقت اشاعت : 18/08/2019 - 11:45:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :