جوں جوں انسان کی عمر ڈھلتی ہے اس میں سنجیدگی بڑھتی ہے‘ ہمایوں سعید

فنکار کی یہی خواہش ہوتی ہے اسے کیرئیر میں ایک ایسا لازوال کردار مل جائے جسکی اس پر ساری زندگی چھاپ رہے

اتوار 18 اگست 2019 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جوں جوں انسان کی عمر ڈھلتی ہے اس میں سنجیدگی بڑھتی ہے ،میں بھی اسی جانب گامزن ہوں اور میری خواہش ہے کہ ٹی وی اور فلم میں ایسے کردار نبھائوں جو میرے مزاج سے میل کھاتے ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ فنکار کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اپنے کیرئیر میں ایک ایسا لازوال کردار مل جائے جس کی اس پر ساری زندگی چھاپ رہے ۔

اپنے طور پر بھی ہر فنکارہر پراجیکٹ میں اپنے کردار کواسی سوچ کے ساتھ نبھاتا ہے اور آگے بڑھتا جاتا ہے ۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ بچپن اس کے بعد لڑکپن، پھر جوانی اورپھر بڑھاپا ایک حقیقت ہے اور کوئی اس سے بھاگ نہیں سکتا ۔میرے خیال میں ڈھلتی ہوئی کے ساتھ انسان میں سنجیدگی بڑھتی ہے اوراس کے سوچنے کا انداز بھی بدل جاتا ہے ۔
وقت اشاعت : 18/08/2019 - 11:45:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :