عدنان سمیع نے بھارت میں گائے کا گوشت دستیاب ہونے کا دعویٰ کر دیا

گلوکار عدنان سمیع تاحال بھارت کو اپنی وفاداری ثابت کرنے پر مجبور ہیں۔ ٹویٹرصارفین کا رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اگست 2019 13:36

عدنان سمیع نے بھارت میں گائے کا گوشت دستیاب ہونے کا دعویٰ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2019ء) : پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت کے حوالے سے ایک اور دعویٰ کر دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کا رُخ ایک مرتبہ پھر سے ان کی طرف ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عدنان سمیع خان نے دعویٰ کیا کہ ایک بات آپ سب لوگ واضح طور پر جان لیں کہ بھارت میں گائے کا گوشت کُھلے عام ٹھیک ویسے ہی دستیاب ہے جیسے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب دستیاب ہے۔

عدنان سمیع خان کے اس دعوے پر پاکستانی صحافی اجمل جامی نے انہیں چیلنج کیا کہ اگر واقعی ایسا ہے تو آپ گائے کے گوشت کے ساتھ اپنی ایک عدد تصویر پوسٹ کر دیں۔

(جاری ہے)

عدنان سمیع خان کے اس دعوے کے بعد ٹویٹر صارفین کی توپوں کا رُخ ایک مرتبہ پھر انہی کی طرف ہو گیا ہے ۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ عدنان سمیع کبھی بھی اس چیلنج کو قبول نہیں کر سکتے۔

عدنان سمیع کی بھی کیا زندگی ہے کہ انہیں آج تک بھارت کو اپنی وفاداری کے ثبوت دینا پڑتے ہیں جس کے لیے وہ کبھی جے ہند کا نعرہ لگاتے ہیں تو کبھی پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا کر بھارت کے لیے اپنی وفاداری اور خلوص کو ثابت کرنے کی کوشش کر تے ہیں لیکن افسوس کہ اس سب کے باوجود بھی عدنان سمیع خان آج تک بھارت میں ایک شہری کی حیثیت حاصل نہیں کر سکے۔ خیال رہے کہ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے والے مسلمانوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ گائے کا گوشت کھانے کے شُبے میں اب تک کئی مسلمان بھارتی انتہا پسندوں کے تشدد اور ان کے ظلم کا نشانہ بن کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 13:36:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :