پاکستان میں پرفارم کرنے کے بعد بھارت واپس پہنچنے پر گلوکار میکا سنگھ نے معافی مانگ لی

ایف ڈبلیو آئی سی کے چیئرمین بی این تواری نے کہا کہ گلوکار نے پاکستان میں پرفارم کرنے پر معافی مانگ لی ہے، میکا سنگھ نے تصدیق کر دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 19 اگست 2019 23:22

پاکستان میں پرفارم کرنے کے بعد بھارت واپس پہنچنے پر گلوکار میکا سنگھ نے معافی مانگ لی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست2019ء) پاکستان میں پرفارم کرنے کے بعد بھارت واپس پہنچنے پر گلوکار میکا سنگھ نے معافی مانگ لی ہے۔ ایف ڈبلیو آئی سی کے چیئرمین بی این تواری نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گلوکار نے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔ میکا سنگھ نے بی این تواری کی ویڈیو شئیر کر کے معافی مانگنے کیتصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ متعصب بھارتی فلم انڈسٹری نے گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارم کرنے کے باعث پابندی لگا دی تھی۔ سینما انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم کے سربراہ سُریش شیام لال گُپتا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ میکا سنگھ پر عائد پابندی کے تحت اُن پر مووی پروڈکشنز ہاؤسز، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک کی ریلیز سے متعلقہ کمپنیوں کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

 ایف ڈبلیو آئی سی کے چیئرمین بی این تواری نے کہا تھا کہ وہ اور پوری انڈسٹری میکا سنگھ کا بائیکاٹ کرتی ہے البتہ اب ایف ڈبلیو آئی سی کے چیئرمین بی این تواری کی ایک ویڈیو میکا سنگھ نے شئیر کی ہے جس میں تیواری بتاتے ہیں کہ میکا سنگھ نے معافی مانگ لی ہے جس کے بارے میں میکا سنگھ نے بی این تیواری کا شکریہ ادا کیا۔

میکا سنگھ نے مزید لکھا کہ ان کا مؤقف سنے بغیر ان پر پابندی کا اعلان کیا گیا۔ ایف ڈبلیو آئی سی کے چیئرمین بی این تواری نے واضح کیا کہ جب تک میکا سنگھ کا مؤقف سن نہیں لیا جاتا تب تک گلوکار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور ان کے خلاف تنظیم کے نام سے پابندی کے اعلان کو جھوٹا سمجھا جائے۔ تنظیم کے چیئرمین نے بتایا کہ میکا سنگھ اور تنظیم کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان جلد میٹنگ ہوگی، جس میں گلوکار اپنا مؤقف پیش کریں گے، جس کے بعد ہی ان پر پابندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور تب تک ان پر کوئی پابندی نہیں۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 23:22:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :