ماہرہ خان نے احسن خان کیساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کااظہار کردیا

ْاحسن خان ایک سنجیدہ اور خوش اخلاق انسان ہے ،اداکاری کیساتھ میزبانی میں بھی مہارت حاصل ہے

منگل 20 اگست 2019 12:48

ماہرہ خان نے احسن خان کیساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کااظہار کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء)اداکارہ ماہرہ خان نے احسن خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کااظہار کردیا ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ احسن خان کیساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کر چکی ہوں اور خواہش ہے کہ ان کے ساتھ دوبارہ بڑی سکرین پر نظر آئوں۔

(جاری ہے)

احسن خان ایک سنجیدہ انسان ہے اور ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ان کا اخلاق بہت اچھا ہے جس سے دوسروں کا دل جیت لیتے ہیں ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ احسن خان کو اداکاری کیساتھ بطور میزبان بھی مہارت حاصل ہے اور میں ان کی بڑی مداح ہوں اور خواہش ہے کہ دوبارہ احسن خان کے مدمقابل کردار ادا کروں ۔

وقت اشاعت : 20/08/2019 - 12:48:00

Rlated Stars :