پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا دور شروع ہوچکا ہے،نعیم خان

فلم انڈسٹری کی کامیابی کا کریڈٹ نوجوانوں کو جاتا ہے،نوجوان فلم پروڈیوسرکی گفتگو

منگل 20 اگست 2019 13:09

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) معروف نوجوان فلم پروڈیوسرنعیم خان نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا دور شروع ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت درجن سے زائدفلمیں بنائی جارہی ہیں جن میں نوجوان فلمسازوہدائیتکار اپنے طورپر بہترسے بہترفلم بنانے کی لگن میں ہیں،نعیم خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے اس کامیاب دور کا کریڈٹ ان نوجوانوں کو جاتا ہے کہ جنہوں نے روایتی فلموں سے ہٹ کر نئے موضوعات اور نئی سوچ کے ساتھ کام شروع کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کی کوششوں سے ہی فلموں میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے فلم بینوں کی سنیمائوں پر آمد بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستانی فلموں کی تسلسل سے کامیابی کے بعد اب فلمسازی کے شعبہ میں اضافہ ہوگا۔

لوگ سرمایہ کاری کریں گے تو اچھے پروجیکٹ بنیں گے ،پروڈیوسرنعیم خان نے کہا کہ میری نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘ آنے والے دنوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی اور بحالی میں اہم ثابت ہو گی۔
وقت اشاعت : 20/08/2019 - 13:09:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :