فلموں کی کامیابی میں میوزک اہم کرداراداکرتا ہے،استادقادرعلی شگن

فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے میوزک کے شعبے میں بھی بہتری لانا ہوگی،میوزک ڈائریکٹرکی گفتگو

منگل 20 اگست 2019 13:09

ْخالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورمیوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان فلم انڈسٹری نئے مراحل طے کررہی ہے لیکن میوزک کے شعبے میں آج بھی فقدان دکھائی دیتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر میوزک کے شعبے پر کام کیا جائے اور اس کی بدولت پاکستان فلم انڈسٹری کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلموں کی کامیابی میں میوزک اہم کرداراداکرتا ہے، استادقادرعلی شگن نے کہا ہے کہ میوزک کی کوئی انتہا نہیں ہوتی‘میوزک میری زندگی ہی نہیں میری ذات کا بھی حصہ ہے اور میں میوزک میں کسی حد بندی کا قائل نہیں،اس دنیا میں جو جہاں تک پہنچنا چاہے اس کے لیے آسمان کھلا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزیدکہنا تھا کہ مجھے مختلف قسم کا میوزک پسند ہے اسی لیے میں نے پاپ، کلاسیکل یا کسی ایک کیٹگری تک اپنے آپ کو محدود نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میرے خیال میں ایک کریکٹر کے لیے ایک ہی آواز سوٹ کرتی ہے۔ اس سے ٹیمپو بنا رہتا ہے۔ایک فلم میں ایک ہیرو کے گانے ایک ہی آواز میں ہوں، وہی اچھا رہتا ہے۔ استادقادرعلی شگن نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے میوزک کے شعبے میں بھی بہتری لانا ہوگی تبھی جا کرہم اچھی اور سپرہٹ فلموں کے زریعے شوبزانڈسٹری کی ترقی میں کردارادا کرسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/08/2019 - 13:09:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :