حمزہ علی عباسی 25 اگست کو اداکارہ نمل خاور کے ساتھ شادی کرلیں گے

بدھ 21 اگست 2019 11:46

حمزہ علی عباسی 25 اگست کو اداکارہ نمل خاور کے ساتھ شادی کرلیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی 25اگست کو ڈرامہ سیریل’’انا‘‘ کی اداکارہ نمل خاور کے ساتھ شادی کریں گے۔ حمزہ علی عباسی نے اپنا شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نمل خاور کے ساتھ شادی کر رہے ہیں ،کارڈ کے مطابق حمزہ علی عباسی کا نکاح 25اگست جبکہ ولیمہ کی تقریب26 اگست کو ہو گی۔

(جاری ہے)

پشاور سے تعلق رکھنے والی نمل خاور نیشنل کالج آف آرٹس کی گریجویٹ ہیں ان کو 2017 میں فلم ’’ورنہ ‘‘کے لئے ہدایتکار شعیب منصور نے انسٹا گرام پر ان کی تصاویر دیکھ کر دریافت کیا تھا جس کے بعد انھوں نے ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘سے ٹی وی ڈیبیو دیا۔ان کے والد پشتون جبکہ والدہ ایرانی ہیں ،نمل کی ابتدائی تعلیم و تربیت اسلام آباد میں ہوئی ۔ان کی عمر25 برس ہے ۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 11:46:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :