سٹیج ڈرامہ ”منڈے لو کردے“میں زویا چوہدری کی شاندار پرفارمنس

ڈاکٹر اجمل ملک کی تحریرو ہدایات میں کام کر کے کچھ اور سیکھنے کو ملا ہے ،اداکارہ زویا چوہدری

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اگست 2019 12:29

سٹیج ڈرامہ ”منڈے لو کردے“میں زویا چوہدری کی شاندار پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) سٹیج ڈرامہ ”منڈے لو کردے“میں زویا چوہدری کی شاندار پرفارمنس،تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر لاہور میں جاری سٹیج ڈرامہ ”منڈے لو کردے“نے عوامی مقبولت حاصل کرلی ،ڈرامہ میں اداکارہ زویا چوہدری کی شاندار ڈانس پرفارمنس نے شائقین کوبھنگڑے پوا دیے،اس ڈارمہ کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ تحریرو ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے اس حوالے سے زویا چوہدری نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ڈاکٹر اجمل ملک کی تحریرو ہدایات میں کام کر کے کچھ اور سیکھنے کو ملا ہے اور میرے ساتھی تمام فنکاروں کے زبردست پرفارمنس کی بدولت ڈرامے نے بے حد مقبولیت حاصل کی ہے ،انہوں نے کہا کہ بے حد شکر گزار ہوں پرستاروں کی جنہوںنے میری پرفارمنس کے بے حد پسند کیا ہے اور مجھے میری سوچ سے بڑھ کر عزت و محبت دی ہے ۔

وقت اشاعت : 21/08/2019 - 12:29:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :