ر اشد علی کے گانے ریلیز کرنے والوں کو ان کے بھائی نے خبردار کر دیا

میرے بھائی کے گانے بلا اجازت یوٹیوب چینلوں پر اپ لوڈ نہ کیے جائے،اختر علی راشد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اگست 2019 12:32

ر اشد علی کے گانے ریلیز کرنے والوں کو ان کے بھائی نے خبردار کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) گلوکارراشد علی کے گانے ریلیز کرنے والوں کو ان کے بھائی نے خبردار کر دیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ببر شیر فوک گلوکار راشد جو کہ اب اس دنیا ہیں نہیں تقریباََ 2سال پہلے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی اب ان کے گانے مختلف یوٹیوب چینلوں پر اپ لوڈ کیے جا رہے ہے جس پر راشد علی مرحوم کے چھوٹے بھائی اختر علی راشد نے بلا اجازت راشد علی کے گانے ریلیز کرنے والوں کو خبردار کر دیاہے ،اختر علی راشد نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ میرے بھائی کے گانے بلا اجازت یوٹیوب چینلوں پر اپ لوڈ نہ کیے جائے اور نہ ہی ان کی شاعری کو کوئی دوسرا گلوکار اپنی آواز میں ریکارڈ کروائے اگر ان کا کوئی شگرد ان کے گائے گانے گانا چاہتا ہے تو وہ ہم سے اجازت ضرور لے تاکہ ہمیں بھی پتہ ہو کہ یہ ان کا شاگرد ہے ،اختر علی راشد نے مزید کہا کہ“ یادیں راشد علی کی“ کے نام سے ہم خود راشد علی کے گانے ست رنگ یوٹیوپ چینل پر اپ لوڈ کروا رہے ہیں ان کو دیکھ کر کئی یوٹیوب چینلوں پر بھی لوگوں نے میرے بھائی کے گانے اپ لوڈ کرنے شروع کر دیے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ ایسا نہ کرے ورنا ہم قانونی کرووائی کا حق رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/08/2019 - 12:32:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :