فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا،ماہ نور

موجودہ دور میں ماضی کی طرح ملکی فلموں اور ڈراموں کا معیار اے ون ہو چکا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اگست 2019 12:34

فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا،ماہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا،شوبز انڈسٹری میں میعاری کام کرنے والوں کو کچھ حکومتی سپورٹ تو ہماری شوبز انڈسٹری سب سے آگے ہوان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو ٹیلنٹ ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں ہمارے فنکاروں کی صلاحیتوں کو پوری دنیا میں مانا جاتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ موجودہ دور میں ماضی کی طرح ایک بار پھر ملکی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کا معیار اے ون ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر ہماری فلموں اور ڈراموں کی پوری دنیا میں طوطی بولنے لگے گااس کے علوہ ہماری ویب سیریز پربھی بے حد معیاری کام دیکھایا جارہا ہے سوشل میڈیا کا دور ہے ہر دوسرا شخص یو ٹیوب کو ترجیع دے رہا ہے اس لیئے یوٹیوب چینلوں پر بھی معیاری کا دیکھانا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/08/2019 - 12:34:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :