ماہرہ خان اور بلال اشرف کل کراچی کے اوشن مال میں موجود سینی پیکس میں آئیں گے

جمعرات 22 اگست 2019 12:41

ماہرہ خان اور بلال اشرف کل کراچی کے اوشن مال میں موجود سینی پیکس میں آئیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کل کراچی کے اوشن مال میں موجود سینی پیکس میں آئیں گے۔ فلم ’’سپر سٹار‘‘ کے اداکار بلال اشرف اورماہرہ خان(آج ) 23اگست کو رات8 بجے کراچی کے اوشن مال میں موجود سینی پیکس میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، ماہرہ خان، ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔فلم میں مختصر کردار کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو ادا کریں گے۔ فلم کے ہدایت کار محمد احتشام الدین ہیں۔ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 22/08/2019 - 12:41:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :