حسن کارکردگی ایوارڈ کئی سال پہلے مل جانا چاہئے تھا، غلام محی الدین

اداکار کے لئے اٴْس کے مداحوں کی محبت اور عزت ہی حقیقی ایوارڈ ہوتا ہے‘ لیجنڈ اداکار

جمعرات 22 اگست 2019 13:35

حسن کارکردگی ایوارڈ کئی سال پہلے مل جانا چاہئے تھا، غلام محی الدین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) لیجنڈ اداکار غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ حکومت نے مجھے حسن کار کردگی کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا تاہم یہ ایوارڈ مجھے کئی سال پہلے مل جانا چاہئے تھا۔فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار غلام محی الدین نے ایکسپریس ٹریبیون سے خصوصی گفتگو میں حکومت کی جانب سے حسن کار کردگی کا ایوارڈ دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لالی ووڈ کے لئے 43 سال خدمات انجام دینے کے بعد حکومت نے مجھے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ کسی بھی اداکار کے لئے اٴْس کے مداحوں کی محبت اور عزت ہی حقیقی ایوارڈ ہوتا ہے تاہم یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ حکومت مجھے اس ایوارڈ سے نواز رہی ہے جوکہ میرا حق ہے لیکن حسن کار کردگی کا یہ ایوارڈ مجھے کئی سال پہلے مل جانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ لالی ووڈ نے کتنے اتار چڑھاؤ کے بعد خود کو مستحکم کیا ہے اور اس بات کی بے حد خوشی بھی ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنا کھویا مقام واپس پا رہی ہے اور مستقبل میں ہماری یہ انڈسٹری مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔

غلام محی الدین نے اپنا فلمی کیریئر 70 کی دہائی میں فلم ’میرا نام ہے محبت‘ سے شروع کیا جوکہ باکس ا?فس پر سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے یکے بعد دیگر کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے۔
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 13:35:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :