ڈیوائن جونسن دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاربن گئے

ْ ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں

جمعہ 23 اگست 2019 11:39

ڈیوائن جونسن دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاربن گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈیوائن جونسن نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار کا اعزاز حاصل کرلیا۔معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز کے مطابق 47 سالہ ڈیوائن جونسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

دی راک کے نام سے پہچانے جانے والے ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔ڈیوائن جونسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہے۔ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ رہے جن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

ان کے بعد اس فہرست میں روبرٹ ڈاؤنی جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈولر کما چکے ہیں۔چوتھے نمبر پر بولی وڈ اداکار اکشے کمار کا نام رہا جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔جیکی چین نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔بریڈلی کوپر اور ایڈم سینڈلر کا نام برابری پر رہا۔

دونوں نے 5 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ہیں۔کرس ایونز 4 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر رہے۔جبکہ فوربز فہرست میں 9ویں پوزیشن امریکی اداکار پول رڈ نے حاصل کی، جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔اس فہرست میں 10ویں پوزیشن پر ہولی وڈ اداکار ول سمتھ رہے، جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کی۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 11:39:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :