دوست کے ساتھ سو روپے کی شرط پر ڈرامہ انڈسٹری میں آیا، سید جبران کا انکشاف

جمعہ 23 اگست 2019 11:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) پاکستانی اداکارسید جبران نے کہا کہ اگر دوست کے ساتھ 100 روپے کی شرط نہ لگتی تو ڈرامہ انڈسٹری میں نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں اب ڈرامہ انڈسٹری میں آتا تو پہلا ڈرامہ امر خان کے ساتھ کرتا، انہوں نے ماہ نور بلوچ کو ’ایور گرین لیڈی‘ اور صنم چوہدری کوسیلفی کوئین قرار دے دیا۔انہوں نے ڈرامہ ’’غلطی سے مسٹیک ہو گئی‘‘ کو اپنے کیرئیر کا بُرا ڈرامہ قرار دے دیا۔

وقت اشاعت : 23/08/2019 - 11:55:28