معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے، ستارہ بیگ

جمعہ 23 اگست 2019 14:49

معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے، ستارہ بیگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) سٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی بدولت ہوں ‘جب تک فن کی قدر کرنے والے موجود ہوں فن کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں ستارہ بیگ نے کہا کہ اپنے منفرد کام کی وجہ سے پہچانی جاتی ہوں کیوں کہ میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہوں،اپنے شائقین کی ڈیمانڈ کے مطابق پرفارم کرتی ہوں جسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

ستارہ بیگ کا کہنا تھا کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے اور میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کروں۔انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے وفا ہے۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 14:49:26

Rlated Stars :