شوبز میں ہمیشہ کچھ منفرد کرکے دکھانے کی کوشش کی ہے،ثناء نور

جمعہ 23 اگست 2019 20:18

شوبز میں ہمیشہ کچھ منفرد کرکے دکھانے کی کوشش کی ہے،ثناء نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) شوبز میں ہمیشہ کچھ منفرد کرکے دکھانے کی کوشش کی ہے ‘جس کی بدولت آج سٹیج کی دنیا میں میری پہچان ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء نور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سٹیج کیساتھ ساتھ اب فلموں میں بھی کام جاری ہے ‘بہت جلد فلم انڈسٹری میں بھی اپنا مقام بنائونگی ۔انہوں نے کہا کہ حسد ایک ایسا روگ ہے جو فنی صلاحیتوں کو ختم کر دیتا ہے ،میر ادوسروں سے حسد کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ حسد کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں ،محنت اور لگن سے کام کرنے سے ہر کامیابی مل جاتی ہے۔

وقت اشاعت : 23/08/2019 - 20:18:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :