اداکارہ ماہرہ خان نے مئی میں اپنی منگنی کی افواہوں پر پہلی بار وضاحت دے دی

دوستوں کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں مگر ان کی منگنی کی جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں، بہت سے دوست ناراض بھی ہوگئے ، اداکارہ

جمعہ 23 اگست 2019 22:33

اداکارہ ماہرہ خان نے مئی میں اپنی منگنی کی افواہوں پر پہلی بار وضاحت دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) داکارہ ماہرہ خان جن کی حال ہی میں ایکشن ڈرامہ فلم ’ سپر اسٹار‘ ریلیز ہوئی تھی، یوں تو وہ ان دنوں اپنی فلم کی کامیابی پر خوش ہیں۔تاہم انہوں نے رواں برس مئی میں اپنی منگنی کی افواہوں سمیت دیگر افواہوں پر پہلی بار وضاحت کردی۔رواں برس مئی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔

رپورٹ میں کسی کا حوالہ دیے بغیر ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر اندازے سے بتایا گیا کہ اداکارہ نے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کی۔بھارتی اخبار کی جانب سے رپورٹ شائع کرنے کے بعد ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں انٹرنیٹ اور میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

(جاری ہے)

خبریں وائرل ہونے کے بعد جہاں ماہرہ خان سے منسلک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کی منگنی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اداکارہ کے قریبی افراد کے مطابق ماہرہ خان دوستوں کے ساتھ ترکی میں ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔اور اب اداکارہ نے بھی منگنی کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوستوں کے خرچ پر ہی ان کی شادی میں شرکت کرنے گئی تھیں۔’بول نائٹس ود احسن خان‘ میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے دلچسپ انداز میں کہا کہ وہ تو دوستوں کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں مگر ان کی منگنی کی جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں ہر جگہ ان کی منگنی کے چرچے ہونے اور ان کی تصاویر شائع ہونے پر انہیں اپنی شادی میں مدعو کرنے والے دوست ناراض ہوگئے اور کہا کہ ہر جگہ ان کی ہی خبریں چل رہی ہیں اور ان کی شادی کا کوئی ذکر ہی نہیں ہو رہا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوستوں کو سمجھایا کہ میڈیا کی غلط خبروں میں ان کی کوئی غلطی نہیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ نہ صرف ان کی منگنی بلکہ ان سے متعلق مختلف قسم کی جھوٹی خبریں میڈیا میں چلتی رہتی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 22:33:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :