پاکستانی فلم نے ’ٹورنٹو فلم فیسٹول‘ میں جگہ بنالی

فیسٹیول میں 30ممالک سے 20مختلف زبانوں میں 35 فلمیں پیش کی جائینگی

ہفتہ 24 اگست 2019 11:42

پاکستانی فلم نے ’ٹورنٹو فلم فیسٹول‘ میں جگہ بنالی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پاکستانی شارٹ فلم ڈارلنگ ’ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف)‘ کے شارٹ کٹس لائن اپ کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ٹورنٹو انٹرنیشنل فیسٹول میں 35 دیگر فلمیں بھی اسی کیٹیگری میں شامل ہیں۔10روزہ فیسٹول کا آغاز 5ستمبر سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام 15ستمبر کو ہوگاجس میں دنیا بھر کے 30ممالک سے 20مختلف زبانوں میں 35فلمیں پیش کی جائیں گی۔

پاکستانی فلم ڈارلنگ کے فلم ساز صائم صادق نے کہا ہے کہ یہ ایک دلچسپ فلم ہے، اس فیسٹول میں ڈارلنگ کے انتخاب کے بارے میں انہوں نے کہاکہ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈارلنگ فلم معروف ہدایت کار یوروگس لانٹیموس کے ساتھ ایک کیٹیگری میں ہیں جو ان دنوں دنیا کے پسندیدہ فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ’ڈارلنگ‘ کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی جس کی کہانی لاہور کے تھیٹر ڈانس کی تھیم پر مبنی تھی۔

اس فلم میں مہر بانو اور نادیہ افغان نے اہم کردار نبھائے تھے جبکہ عبداللہ ملک اور علینا نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔فلم کی پروڈکشن مہک جیوانی اور نادیہ افغان نے کی ہے جبکہ فہد نبی اور جاسمین ٹینوسی فلم کے مشرکہ پروڈیوسرز ہیں۔28 سالہ ہدایت کار صائم صادق کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 11:42:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :