کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے ،مہرمحمداسلم

ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کے ساتھ ہیں،پائیدار امن کیلئے دنیا اپنا کردار ادا کرے،فلمسازکی گفتگو

ہفتہ 24 اگست 2019 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ایورگرین موویزکے روح رواں فلمسازمہرمحمداسلم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے ، دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھارت عوامی مزاحمت کی کال ناکام بنانے کیلئے قتل عام کے منصوبے بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عالمی طور پر تسلیم شدہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے بزدلانہ بھارتی اقدام کو دنیا نے مسترد کر دیا ،پائیدار امن کیلئے دنیا اپنا کردار ادا کرے۔

وقت اشاعت : 24/08/2019 - 13:12:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :