ٹوئٹر دہشتگردی کشمیریوں کی حمایت پر ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بند

ہفتہ 24 اگست 2019 23:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت ہوگئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ غاصب فوج اِن اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیری مظاہرین پر بھی تشدد کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،ان سب حالات پر سوشل میڈیا پر تنقید کرنا بھی بھارتی حکومت کو برداشت نہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹوئٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ بھی معطل کیے جارہے ہیں۔

پاکستان میں بھی کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر بند کیے جا چکے ہیں جس کا پاکستان کی حکومت نے بھی نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر نے اب ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بھی معطل کر دیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے انسٹاگرام اطلاع دی اور لکھا کہ کشمیری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔معطل کیے گئے نبیل قریشی کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 20 ہزار سے زائد تھی جبکہ ان کے بائیوگرافی میں فلمی کیرئیر سے متعلق بھی تحریر تھا تاہم اس کے باوجود ایک مخصوص بھارتی گروپ کی شکایت پر ٹوئٹر انتظامیہ نے فوری کارروائی کی ،اس سے قبل ٹوئٹر نے پاکستان ٹی وی اور ریڈیو ہوسٹ فصیح ذکی کا اکاؤنٹ بھی معطل کیا تھا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز کو دبانے کی کوششوں پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور کئی صارفین کی جانب سے ان کا اکاؤنٹ فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 23:51:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :