حکومت تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کانفاذ ،نصاب میں تبدیلی لا کر یکساں طو رپر نافذ کیا جائے‘ شہزاد رائے

جب تک زندگی اور ہمت ہے بچوں کوتعلیم دینے کی مہم جاری رکھوں گا،پڑھی لکھیں قومیں ہی ترقی کرتی ہیں‘ انٹر ویو

اتوار 25 اگست 2019 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ جب تک ہمت ہے بچوں کوتعلیم دینے کی مہم جاری رکھوں گا،پڑھے لکھے معاشرے سے قومیں ترقی کرتی ہیں اور تمام ترقی یافتہ ممالک تعلیم کو ترجیح دیتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میںشہزاد رائے نے کہا کہ بد قسمتی سے یہاں اقتدارمیں آنے والوںنے تعلیم کو ترجیح نہیں دی جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کاشماردنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں تعلیم کی شرح انتہائی کم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دنیا کامقابلہ کرنے کیلئے روایتی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم کو اپنانا ہوگا ۔صاحب ثروت لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان مستحق بچوں کی کفالت کریں جو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ۔ شہزاد رائے نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کانفاذ کرے اور نصاب میں تبدیلی لا کر اسے یکساں طو رپر نافذ کیا جائے۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 20:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :