موسیقی دور جدید میں داخل ہوچکی ، اسے پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے،جاویدسرفراز

میوزک انڈسٹری کو ایک بار پھر زندہ کرنے میں ہماری فلمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ،کینیڈامیں مقیم گلوکارکی گفتگو

اتوار اگست 20:20

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) کینیڈامیں مقیم پاکستانی گلوکارواداکارجاویدسرفرازنے کہاہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں جس تیزی سے ترقی دیکھنے کوملی ہے اور فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں اس نے امید کی ایک نئی کرن پیدا کردی ہے فلم انڈسٹری کی بحالی بلاشبہ ہمارے نوجوانوں کا شاندار کارنامہ ہے کیا ہی اچھا ہو کہ ہمارے فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو بھی اس بحران سے نکالنے میں اس طرح بھر پور محنت کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جاویدسرفرازنے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ،جاویدسرفرازنے مزیدکہا کہ ہماری فلمیں اچھے میوزک کے بغیر نامکمل نظر آتی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ میوزک انڈسٹری کو ایک بار پھر زندہ کرنے میں ہماری فلمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ، آج ہماری موسیقی دور جدید میں داخل ہوچکی ہے اسے پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ آج کے دور میں بننے والی فلموں کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/08/2019 - 20:20:21

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments