پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکارہ خالدہ ریاست کی 23ویں برسی منائی گئی

پیر 26 اگست 2019 17:17

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکارہ خالدہ ریاست کی 23ویں برسی منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکارہ خالدہ ریاست کی 23ویں برسی پیر کو منائی گئی۔ لاکھوں ناظرین کو اپنی عمدہ پرفارمنس سے متاثر کرنے والی خالدہ ریاست یکم جنوری 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ باصلاحیت فنکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 70ء کی دہائی میں ڈرامہ سیریل ’’نامدار ‘‘سے کیا جس میں ان کے ہمراہ اداکار شکیل نے اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہیں مقبولیت معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ’’بندش ‘‘سے ملی جس کو پی ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر محسن علی نے پروڈیوس کیا تھا۔ انور مقصود کے سکرپٹ پر مبنی طویل دورانیہ کے کھیل ’’ہاف پلیٹ‘‘ میں ان کی اداکار معین اختر کے ساتھ کلاسیک کردار نگاری ڈرامہ شائقین کو آج بھی یاد ہے۔ انہوں نے اپنی ہم عصر فنکاروں روحی بانو، عظمیٰ گیلانی اور دیگر کے سامنے لاتعداد ڈراموں اور سیریل میں کام کیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں پناہ، بندش، دھوپ، دیوار، کھویا ہوا آدمی، سلور جوبلی، تعبیر، اب تم جا سکتے ہو اور پڑوسی کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ وہ 26 اگست 1996ء کو اپنے خالقی حقیقی سے جا ملیں۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 17:17:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :