فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، شلپا شندے
بھارتی اداکارہ شلپا شندے پاکستان میں پرفارمنس کرنے کو بے قرار بھارتیوں میں اتنی ہی غیرت ہے تو پھر نصرت فتح علی کو سننا چھوڑ دیں‘انٹرویو
منگل 27 اگست 2019 12:38
(جاری ہے)
اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی فلم تنظیم کی جانب سے گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر لگائی گئی وقتی پابندی پر تنظیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تنظیم کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی فنکار کو روزگار کرنے سے روکے۔
شلپا شندے نے دعویٰ کیا کہ فلمی تنظیم نے میکا سنگھ کو پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر تشدد کرکے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ فنکار کی مرضی ہے کہ وہ سڑک پر پرفارمنس کرکے پیسے کمائے یا پھر پڑوسی ملک پاکستان جاکر پیسے کمائے، تنظیم کون ہوتی ہے فنکار پر پرفارمنس کرنے اور انہیں پیسے کمانے سے روکنے والی شلپا شندے کے مطابق بھارت کی فلمی تنظیموں کو جو کام کرنے چاہیے وہ نہیں کر رہیں۔بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں محب وطن ہونے کے لیے پاکستان سے نفرت یا پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک کامیاب اداکارہ بنانے میں پاکستانی مداحوں کا بھی کردار ہے اور ان کے کئی دوست پاکستان میں رہتے ہیں، جن سے وہ تحائف کا تبادلہ کرتی ہیں۔شلپا شندے نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ اگر انہیں کبھی بھی پاکستان سے پرفارمنس کی پیش کش ہوئی اور بھارتی حکومت نے ویزا جاری کیا تو وہ ضرور پڑوسی ملک جا کر پرفارمنس کریں گی، انہیں ایسا کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔اداکارہ نے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے نفرت کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پڑوسی ملک کے فنکاروں سے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ نصرت فتح علی خان کو سننا کیوں نہیں چھوڑ دیتی انہوں نے ماضی میں بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کو بولی وڈ فلموں میں کام دیے جانے پر دلیل دی کہ اب جو لوگ پاکستانی فنکاروں اور پاکستان سے نفرت کر رہے ہیں، وہ بتائیں کہ ماضی میں کیوں ماہرہ اور فواد کو کاسٹ کیا گیا انہوں نے سوال کیا کہ کیا بھارت میں ماہرہ خان جیسی خوبصورت ہیروئن نہیں تھی کہ شاہ رخ خان نے انہیں کاسٹ کیا شلپا شندے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے عوام میں سے کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، ہمیں ایک دوسرے سے نفرت کرنے کے بجائے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ شلپا شندے نے 2001 میں اداکاری کی شروعات کی اور اب تک وہ کم سے کم 30 ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، جب کہ انہوں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا ہے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Robbie Amell
Mamie Gummer
Jack Nicholson
Macaulay Culkin
Randhir Kapoor
ishal fayaz
Shehnaz Sheikh
Kanwar Arsalan
Umer Shareef
Bryan Cranston
Nazia Hassan
Bob Saget
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی