لیجنڈ اداکار منور ظریف کے اکلوتے صاحبزادے فیصل ظریف مراکش میں انتقال کر گئے

فیصل ظریف لندن میں مقیم ہیں اور کسی کام کے سلسلہ میں مراکش گئے ہوئے تھے ،میت پاکستان لائی جائیگی

منگل 27 اگست 2019 14:08

لیجنڈ اداکار منور ظریف کے اکلوتے صاحبزادے فیصل ظریف مراکش میں انتقال کر گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2019ء) پاکستان کے لیجنڈ اداکار منور ظریف کے اکلوتے صاحبزادے فیصل ظریف مراکش میں انتقال کر گئے ۔منور ظریف کے اکلوتے صاحبزادے فیصل ظریف کو بیرون ملک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیصل ظریف طویل عرصے سے انگلینڈ میں مقیم تھے اور کسی کام کے سلسلہ میں مراکش میں قیام پذیر تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

ذرائع کے مطابق فیصل ظریف کی میت مراکش سے لندن اور پھر وہاں سے پاکستان لائی جائے گی اور ان کی تدفین لاہور میں ہو گی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ منور ظریف بھی جوانی کی عمرمیں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کے تین بھائی ظریف،منیر ظریف اور پپو ظریف جو شوبز سے وابستہ تھے وہ بھی جوانی میںجہاں فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔فیصل ظریف نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/08/2019 - 14:08:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :