کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑ لیا

ویڈیو سامنے آنے پر ہانیہ عامر سے یہ برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے انتہائی غصے سے کمنٹ کیا ’’ ہاتھ چھوڑ‘‘

جمعرات 29 اگست 2019 13:08

کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑ لیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ دونوں اکثر ہی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ کئی اداکار بھی دونوں کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کی تصدیق کرچکے ہیں ۔ حال ہی میں دونوں کا رشتہ اس وقت کھل کر سامنے آیا جب ایک خاتون مداح نے کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑا۔

(جاری ہے)

عاصم اظہر نے امریکی شہر نیو یارک میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے خواتین مداح ان کا ہاتھ پکڑ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو سامنے آئی تو ہانیہ عامر سے یہ بالکل برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے انتہائی غصے سے کمنٹ کیا ’ ہاتھ چھوڑ‘۔ہانیہ عامر کی جانب سے جب غصے کا اظہار کیا گیا تو دونوں کی مشترکہ دوست گلوکارہ آئمہ بیگ نے عاصم کو مشورہ دیا کہ ہاتھ چھوڑ دیں۔آئمہ بیگ کے مشورے کے بعد عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے خاتون مداح کا ہاتھ چھوڑ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/08/2019 - 13:08:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :