نازش جہانگیر کی محسن عباس حیدر کے ساتھ جلد شادی کرنے بارے سوشل میڈیا پر جاری خبروں کی تردید

جمعرات 29 اگست 2019 14:04

نازش جہانگیر کی محسن عباس حیدر کے ساتھ جلد شادی کرنے بارے سوشل میڈیا پر جاری خبروں کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) اداکارہ نازش جہانگیر نے محسن عباس حیدر کے ساتھ جلد شادی کرنے بارے سوشل میڈیا پر جاری خبروں کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کی شادی کے حوالے سے جاری خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جس سے ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نازش نے کہاکہ وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر بالکل ایکٹیو نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محسن عباس حیدر کو وہ صرف ایک ساتھی اداکار کے طور پرجانتی ہیں اس کے سوا ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی خبریں محض پروپیگنڈا ہیں۔

وقت اشاعت : 29/08/2019 - 14:04:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :