اداکارہ ستارہ بیگ کشمیری عوام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے واہگہ بارڈر پہنچ گئیں

منگل 3 ستمبر 2019 12:39

اداکارہ ستارہ بیگ کشمیری عوام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے واہگہ بارڈر پہنچ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ کشمیری عوام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے واہگہ بارڈر پر گئیں ۔

(جاری ہے)

ستارہ بیگ نے پاکستان رینجرز کے جوانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں اور پاکستان اور پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے ۔اس موقع پر ستارہ بیگ نے کہا کہ بھارت پاکستانی قوم کے جذبے سے اچھی طرح واقف ہے ،ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 03/09/2019 - 12:39:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :