قندیل بلوچ قتل کیس، پوسٹ مارٹم میں معاونت کرنیوالے ڈاکٹر کا بیان قلم بند

منگل 3 ستمبر 2019 17:55

قندیل بلوچ قتل کیس، پوسٹ مارٹم میں معاونت کرنیوالے ڈاکٹر کا بیان قلم بند
ملتان ۔03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) ماڈل کورٹ ملتان میںقندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ منگل کے روز جج عمران شفیع نے مقتولہ کے پوسٹ مارٹم میں معاونت کرنے والے ڈاکٹرغلام یسین کا بیان قلمبند کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی کہ مرکزی ملزم وسیم کو گرفتار کرنے والے اے ایس آئی کرم حسین کو بطورگواہ عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے استغاثہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اے ایس آئی کرم حسین کو6ستمبر کو بطور گواہ طلب کرلیا جبکہ عدالت نے ملزم وسیم کے 164کے تحت بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ سرفراز انجم کوبھی بطور گواہ طلب کرلیا۔

قتل کیس میں ملزمان وسیم، حق نواز، عبدالباسط ،مفتی عبدالقوی اور ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔
وقت اشاعت : 03/09/2019 - 17:55:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :