اداکار محسن عباس کو خلع کی درخواست پر نوٹس جاری

فیملی کورٹ نے خلع کی درخواست پر اداکار محسن عباس سے جواب طلب کر لیا‘ کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی

بدھ 4 ستمبر 2019 11:49

اداکار محسن عباس کو خلع کی درخواست پر نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) لاہور کی فیملی کورٹ میں ماڈل فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری دیا گیا، عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے درخواست پرسماعت کی، ماڈل فاطمہ سہیل نے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شوہر ذہنی مریض ہے، میری دیکھ بھال نہیں کر سکتا۔ محسن عباس ایک لالچی انسان ہے، مجھ سے پیسے چھیننا چاہتا ہے۔ اس کے دوسری لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں، میری زندگی برباد کر دی، مزید ساتھ نہیں رہ سکتی۔فیملی کورٹ نے خلع کی درخواست پر اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 04/09/2019 - 11:49:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :